شام میں قتل عام پر اہل کشمیر ماتم کدہ:جمعیت ہمدانیہ

سرینگر / جمعیت ہمدانیہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں ملک شام میں معصوم اور بے گناہ لوگوں خصوصا شیر خوار بچوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام اسلامی سربراہوں سے پُر زور اپیل کی کہ وہشام میں مسلم کش اور مسلم نسل کشی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں آخر کار شام میں بھی ہمارے کلمہ گو امت مسلمہ کے لوگ رہتے ہیں ۔ اجلاس میں اس بات کا افسوس کا اظہارکیا گیا کہ شام میں امریکہ اور روس کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں اور معصوم بے گناہ حتاکہ شیر خوار بچوں پر کیمائی بمب اور بمباری کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں اسلامی ممالکوں او ر دنیا کی ایک عرب سے زائد مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مسلم دشمن طاقتوں کے خلاف صف آرا ہو کر جٹ جائے جوہمارے ازلی دشمن رہے ہیں ۔ اجلاس میں شام عراق ، یمن ، افغانستان ، لبنان ، لیبیا اور دیگر مسلمان مملکتوں میں قتل عام جاری رہنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں