ڈاکٹر فاروق نے درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی

سرینگر //صدر جموں وکشمیرحاجی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مدینہ ثانی درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کیا اس موقعہ پر انہوں نے اللہ کے دربار میں سر بہ سجود کے ساتھ نہایت انکساری ، عاجزی کے ساتھ عالم اسلام کی سربلندی ، فتح و نصرت اتحاد و اتفاق کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے ریاست میں مکمل امن و امان کی بحالی کے ساتھ ریاستی عوام کی خوشحالی /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کے لئے دعا کی ۔ فاروق عبداللہ نے رحمت براں اور برفباری کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا آج ہمارے وادی کے کوہسار پہاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہوتی تھی ۔ ساتھ ساتھ ہمارے صاف و شفاف دریاں جھیل تالاب چشمہ صاف اور میٹھے پانی سے لبریز ہوتے تھے لیکن بد قستمی سے مسلسل خوشک سالی کی وجہ سے اور بھاری برف بھاری ہونے سے پانی کی قلت بھی سے بھی لوگ پریشان حال ہیں۔ انہوں نے اہل کشمیر سے اپیل کی کہ وہ ہر وقت خوف خدا میں رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ انصاف کریں اور اللہ کے دی ہوئی نعمتوں کا شکرانا ادا کرتے رہیں ۔ ہم اس وقت ایک تباہ کن دور سے گزر رہے ہیں ہماری معاشی اور اقتصادی حالات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اپنے اعمال کا محاصبہ کرنا چاہے ۔ اس موقع پر کئی لوگ میں ڈاکٹر صاحب سے ملے اور موجودہ تباہ کن اور مشکلات حالات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ نے انہیں کہا کہ ہماری مشکلات کا حل کرنے والا ہے بس اللہ ہے وہی ہمارا مدد گار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں