یوروپ میں برفباری حادثات میں 17افراد ہلاک

لندن /28فروری ﴿یو این آئی ﴾سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے یوروپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہے ۔ برطانیہ سمیت یوروپ میں شدید برفباری، حادثات اور واقعات میں17افراد ہلاک ہوگئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں 5، برطانیہ 4، رومانیہ اور لتھوانیہ میں3،3اور فرانس میں 2افراد ہلاک ہوئے ۔موسم کی شدت کے باعث پروازیں منسوخ، ٹرینیں معطل اور سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ کروڑوں افراد کو دفاتر سے گھر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22تک گرگیا جہاں پانچ اموات ہوئی ہیں، پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 58ہوگئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں