چاند پر4G نیٹ ورک متعارف کرانے کا منصوبہ

سرینگر/28فروری/ موبائل نیٹ ورک ووڈا فون اور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے 2019میں چاند پر فور جی نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فور جی نیٹ ورک چاند گاڑیاں اپنے بیس سٹیشن پر ڈیٹا بھیجنے کیلئے استعمال کریں گی۔ یہ منصوبہ چاند کی پہلے نجی طور پر بھیجے جانے والے مشن کا حصہ ہے۔ ووڈا فون جرمنی، موبائل بنانے والی کمپنی نوکیا اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی آؤڈی نے منگل کو بتایا کہ وہ اس مشن کی تکمیل کے لیے مشترکہ طور پر مدد کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 50سال سے پہلے ناسا کے خلا بازوں نے چاند پر چہل قدمی کی تھی۔ ووڈا فون کا کہنا ہے کہ انہوںنے خلا میں نیٹ ورک کی تیاری کیلئے نوکیا کو اپنا ٹیکنالوجی پارٹنر تعینات کیا ہے جو ایک چھوٹا سا ہارڈویئر تیار کرے گا جس کا وزن چینی کے بیگ سے بھی کم ہو گا۔ ووڈا فون کا کہنا ہے کہ وہ برلن میں قائم ادارے پی ٹی سائنٹسٹس کے ساتھ اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں جبکہ اسے کیپ کینورل سے سپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے سنہ 2019 میں لانچ کیا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں