اُترسو شانگس میں پرُ اسرار دھماکہ 2لڑکے شدید طور پر زخمی

سرینگر/یو پی آئی /جنوبی کشمیر کے اُترسو شانگس میں پُر اسرار دھماکہ میں دو لڑکے زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کو سرینگر کے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اُترسو شانگس اننت ناگ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب پنچایت محلہ راکھ براہ کے نزدیک دو لڑکوں نے کوئی شئے اٹھائی جس دوران زور دار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں 14سالہ لیاقت خان ولد امجد خان اوراشفاق خان ولد عارف خان شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کی حالت اسپتال میں مستحکم ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں