سرینگر سیمی رنگ روڑ پروجیکٹ نعیم اختر نے این ایچ اے I-کی طرفسے جاری کئے گئے ایوارڈ کا خیرمقدم کیا

جموں/تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کل نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے سرینگر سیمی رِنگ روڑ پروجیکٹ کے رسمی ایوارڈ کا خیر مقدم کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں سیمی رِنگ روڑ پروجیکٹ کے لئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں اور اس پر تعمیراتی کام بھی جلدی شروع کیا جائے گا۔اس سے قبل مرکزی وزیر برائے روڑ ٹرانسپورٹ ہائی ویز نے کہاکہ این ایچ اے ۔I نے 939کروڑ روپے کاپروجیکٹ مجوزہ سرینگر سیمی رنگ روڑ کو رامکی انفراسٹرکچر ایوارڈ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این ایچ اے Iمجوزہ رِنگ روڑ گالندر سے سمبل روڑ کی کراسنگ تک تعمیر کرنے کے سلسلے میں ایوارڈ جاری کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس رِنگ روڑ کی بدولت سرینگر شہر کے اندر اور ارد گرد ٹریفک کی نقل وحمل میں بہتر ی آئے گی۔رِنگ روڑ 52دیہات اور 6اضلاع سے گزرے گی جن میں پلوامہ ، بڈگام ، بارہمولہ، سرینگر، گاندربل اور بانڈی پورہ شامل ہے اور اس شاہراہ کی بدولت لوگوں کی معیشت میں بھی بہتر ی آے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں