غوطہ میں ہر روز پانچ گھنٹے تک جنگ بندی جاری رہے گی:روس

ماسکو/27فروری ﴿رائٹر﴾ روس کی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوج غوطہ میں باغیوں کے قبضہ والے علاقے میں ہر روز پانچ گھنٹے تک جنگ بندی پر عمل کرتے ہوئے حملے نہیں کرے گی۔ انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ محدود جنگ بندی منگل سے شروع ہو جائے گی۔اس کا مقصد جنگ میں پھنسے ہوئے شہریوں کو باغیوں کے قبضہ والے علاقے سے نکالنا ہے ۔ آرآئی اے نیوز ایجنسی نے شام میں روس کی نگرانی مرکز کے سربراہ میجر جنرل یوری یوو توشینکو کے حوالہ سے بتایا کہ باغیوں نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔اس کی نگرانی کے مرکز شامی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقے سے بیمار اور زخمیوں کو باہر نکالنے کے کام میں مصروف ہے ۔ قابل غور ہے کہ اس سے پہلے ہفتہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں30دنوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں