یمن میں ہیضہ کی وبا شدیدرخ اختیار کر سکتی ہے

صنعا/27فروری﴿یو این آئی﴾ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اقوام عالم کو متنبہ کیا ہے کہ آنے نے والے مہینوں میں خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ہیضہ کی وبا شدید تر ہو سکتی ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے یمن میں اب تک دو ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ اہلکار پیٹر سالاما کے مطابق موسم برسات کے دوران ہونے والی بارشوں سے ہیضہ کی وبا مزید پھیل سکتی ہے ۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے یمن میں ہیضہ کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ سالاما کے مطابق اپریل سے اگست کے دوران ہونے والی بارشوں سے ہیضہ ایسے علاقوں میں پھیل سکتا ہے، جو ابھی محفوظ ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں