سرینگر سنٹرل جیل میں نظربند قیدیوں کی منتقلی مزید 40کو باہر بھیج دیاگیا

سرینگر/یو پی آئی /سینٹرل جیل سرینگر میں مقید 40قیدیوں کو وادی سے باہر کی جیلوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سینٹرل جیل سرینگر میں مقید مزید چالیس قیدیوں کو باہر منتقل کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کی ہدایت پر جیل حکام نے سخت موقف رکھنے والے قیدیوں کی ایک لسٹ تیار کی جنہیں باہر منتقل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی جنگجو صدر اسپتال سرینگر سے فرار ہونے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کو فوری طورپر سخت موقف رکھنے والے قیدیوں کو باہر منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر پاکستان سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو ہی باہر کی جیلوں کو منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علیحدگی پسند سوچ رکھنے والے قیدیوں کو بھی باہر منتقل کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسری جیلوں میں بند پڑے قیدیوں کی بھی لسٹ تیار کی جار ہی ہے تاکہ اُنہیں باہر منتقل کیا جاسکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں