عبدالسلام کمہار کا انتقال سید گیلانی اور اشرف صحرائی کا اظہار رنج و غم

سرینگر://تحریک حریت کے چیرمین سید علی گیلانی اور جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی نے معروف مبلغ داعی اور تحریک اسلامی کے مخلص زعیم عبدالسلام کمہار ریڈونی کولگام کے وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک عالم دین تھے، جنہوں نے اپنی ساری زندگی میں داعیانہ رول ادا کیا۔ مرحوم نے اقامت دین اور غلبۂ اسلام کے لیے ابتدائ سے ہی مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کیا۔ اس راہ میں انہوں نے بے پناہ تکالیف اٹھانے کے باوجود استقامت کا راستہ اختیار کیا۔ خواتین اور جوانوں تک اسلام کا آفاقی دین پہنچانا مرحوم کا مشن تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں