محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کشمیر ڈویژن کا غمزدہ ملازمین کے ساتھ اظہار تعزیت

سرینگر/جوائنٹ ڈائریکشن آفیسر ﴿کشمیر ڈویژن﴾ نے محکمہ کے دوملازمین اننت ناگ کے انفارمیشن اسسٹنٹ عبدالرشید لون اور بارہمولہ کے سینئر اسسٹنٹ غلام محمد شاہ کے ساتھ اُن کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرکے غمزدہ کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں آج جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ظہور احمد میر کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیلڈ پبلسٹی آفیسر سرینگر محمد اسلم خان اور ڈویژن کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔اس موقعہ پر ایصال ثواب کی ایک نشست بھی منعقد ہوئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں