صوبائی کمشنر نے کپوارہ میں وزیراعلیٰ کی یقین دہانیوں کی عمل آوری کاجائزہ لیا

کپوارہ/صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے آفیسران کی میٹنگ میں ضلع کپوارہ میںوزیراعلیٰ کی یقین دہانیوں اورفیصلوں کی عمل آوری اورپیش رفت کاجائزہ لیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے صوبائی کمشنر کو وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔وزیر اعلیٰ کی طرف سے یہ ہدایات کپوارہ میں 24ستمبر کو ایک عوامی دربار کے دوران دی گئی تھیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کی گئیں 157ہدایات میں سے 69ہدایات پر عملدر آمد کیا گیا۔29پر جزوی طور عملدر آمد ہوا جب کہ 59تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جب کہ 6فیصلوں کو غیر موزوں قراردیا گیا۔میٹنگ کے دوران مختلف شعبوں اورمحکموں کے تحت فیصلوں کی عمل آوری اورپیش رفت میں بھی روشنی ڈالی گئی۔صوبائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کے فیصلوں کی موثر عمل آوری پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوںنے دیگر فیصلوں کی عمل آور ی کیلئے بھی وقت کا تعین مقرر کیا۔بعد میں صوبائی کمشنر نے مرکزی معاونت والی سکیموں سے متعلق ایک ہینڈ بُک کی بھی رسم رونمائی انجام دی جو کہ چیف پلاننگ آفیسر کپوارہ امتیاز احمد نے تیار کی ہے۔ہینڈ بُک میںمرکزی معاونت والی متعدد سکیموں کے خدوخال پیش کئے گئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں