شوپیان میں ضلعی سطح کا ونٹر کیمپس ماڈل ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا

سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک پروقار ونٹر کیمپس ماڈل ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا۔یہ ایگزیبیشن ایس ایس اے اور غیر سرکاری تنظیم پرتھم فاونڈیشن ممبئی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیان کے ڈائیٹ (DIET)انسٹیچوٹ پر ایک ایک شاندار اور پروقار ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا۔اس ایگزیبیشن میں ضلع شوپیان کے تمام تعلیمی زونوں کے سینکڑوں طلاب کے علاوہ کئی سرکردہ اساتذہ صاحبان اور ماہرِ تعلیم نے شرکت کی۔اس ایگزیبیشن کی صدارت ضلع کے اعلیٰ تعلیمی آفیسر محمد صادق نے کی۔اس ایگزیبیشن کے موقعے پر ضلع کے اعلیٰ تعلیمی آفیسر محمد صادق نے اپنے فکر انگیز خیالات کے علاوہ کہا کہ ’’آج کی ایگزیبیشن میں ضلع شوپیان کے تمام چار تعلیمی زونوں کے طلاب نے اپنے اپنے تعلیمی ماڈل پیش کئے اور ان ماڈلوں میں سے سات ماڈل منتخب کئے گئے اور یہ سات ماڈل آگے چل کر صوبائی سطح کے ایگزیبیشن مقابلے میں حصہ لیں گے‘‘۔غیر سرکاری تنظیم پرتھم فاونڈیشن کے ضلع کوارڈینیٹر برائے شوپیان رئیس احمد نے کہا ’’ہماری تنظیم نے ایس ایس اے کے تعاون سے ونٹر کیمپس کا اہتمام کیا ،اس ونٹر کیمپس میں طلاب نے جتنا بھی سیکھا آج انھوں نے اس ایگزیبیشن میں اس سب کو کھیل کھیل کے انداز میں پیش کرکے مختلف ماڈل پیش کئے۔رئیس احمد نے مزید کہا کہ اسکولی نصاب میں پرتھم فاونڈیشن نے بھی اپنا نصاب جوڈا جس کو طلاب اور اساتذہ صاحبان نے بہت پسند کیا،کیونکہ ہمارا نصاب کھیل کھیل میں پڑھانے پر مبنی ہے۔اس ساری ایگزیبیشن کی تیاری انچارج تربیتی پروگرام برائے ضلع شوپیان فیروز احمد نے کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں