حاجن بانڈی پورہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان فائرنگ پتھرائواور شلنگ کے دوران محصور عسکریت پسند فرار

سرینگر/جے کے این ایس/ سی این ایس /بونہ محلہ حاجن بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کافی دیر تک گولیوں کا تبادلہ۔ لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے ۔ اس دوران رہائشی مکان میں محصور جنگجو سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ معلوم ہواہے کہ مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص زخمی ہوا ہے اور اُس/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جونہی سیکورٹی فورسز نے بونہ محلہ حاجن بانڈی پورہ کے گائوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اس دوران رہائشی مکان میں محصور جنگجو مکان سے باہر آئے اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک طرف عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری تھا کہ دوسری جانب نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور بونہ محلہ حاجن گائوں میں جنگجو مخالف آپریشن میں محو سیکورٹی فورسز پر چاروں طرف سے پتھراو کیا ۔ نمائندے کے مطابق تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے اگر چہ فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے تاہم عسکریت پسندوں نے موقعے کو غنیمت سمجھا اور سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ نمائندے کے مطابق گولیوں کاتبادلہ تھم جانے کے بعد اگر چہ سیکورٹی فورسز نے بونہ محلہ حاجن بانڈی پورہ کے گائوں میں گھر گھر تلاشی لی تاہم اس دوران جنگجوئوں کاکئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے سے بھاگ گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک مقامی نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں