باغیوں نے جنگ بندی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا

بیروت/25فروری ﴿رائٹر﴾ شام کے مشرقی غوطہ کے دو اہم باغی گروپوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے امداد فراہم کرنے اور بیمار اورزخمیوں کو نکالنے کیلئے 30دن کی جنگ بندی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ۔باغی گروپوں- جیش الاسلام اور فلک الرحمن نے الگ الگ بیانات میں دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے انکلیومیں گھیرے گئے معاون دھڑوں کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے ۔ باغیوں نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لئے مصروف عمل رہیں گے لیکن اگر شام حکومت یا ان کے ساتھیوں نے اس کی خلاف ورزی کی تو وہ اس کا جواب دیں گے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کل شام میں امداد فراہم کرنے اور طبی خدمات مہیا کرانے کیلئے 30دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کا قراردادپیش کیا گیا تھا۔ کونسل نے اس کے لئے شام کے اتحادی روس کی حمایت کی بھی کوشش کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں