افغان فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں

اسلام آباد/ 25فروری/ پاکستانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ شعبہ ﴿آئی ایس پی آر﴾ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز میں دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔ جنرل آصف غفور نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف صورتحال مختلف ہے، پاکستان 15سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کاخاتمہ کردیا ہے، لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں دہشت گرد اب بھی موجود ہیں اور افغان سیکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں