فرنٹ رکن کی والدہ کا انتقال یٰسین ملک کااظہا رغم

سرینگر/ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے فرنٹ کے سینئر رکن محمد ایوب نائیکو کی والدہ ماجدہ اہلیہ عبدالرحمن ساکنہ بابہ پورہ زینہ پورہ شوپیان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ شہید محمد الطاف نائیکو کی والدہ ماجدہ بھی تھیں ۔ جبکہ اُن بیٹے محمد ایوب نائیکو لبریشن فرنٹ کے جھنڈے تلے تحریک آزادی کے لئے تا ہنوز جد وجہد میں مصروف ہیں اوراُن کے بڑے بیٹے محمد رمضان بھی جدوجہد کے دوران ازحد تکالیف کا سامنا کرتے آرہے ہیں ۔ لبریشن فرنٹ کے قائدین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ،شوکت احمد بخشی،غلام رسول ڈار عیدی ،محمد صدیق شاہ، محمد یاسین بٹ ،ظہور احمد بٹ، جاویداحمد بٹ اور دوسرے لوگوں نے مرحومہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی شوپیان کا رخ کیا اور وہاں غم زدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں