افضل گورو کی پانچویں برسی پر وادی میں ہمہ گیر ہڑتال

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ 2013میں آج ہی کے دن نئی دلی کے تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھائے گئے محمد افضل گورو کی پانچویں برسی پر آج وادی بھر میں ہمہ گیر ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال ’’مشترکہ مزاحمتی قیادت ‘‘ نے دی تھی ۔سرینگر اور وادی کے دیگرضلع صدر مقامات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمام علاقو ں میں دکا نیں اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں اور ٹریفک معطل ۔ہڑتال کے نتیجے میں وادی بھر میں معمو ل کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ۔اُدھرافضل گورو کے گھر واقع جاگیر گھاٹ سوپور میں آج لوگوں کا تانتا بندھا رہا ، جو افراد خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ محمد افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے کے بعد جیل احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں