ڈی سی آفس سرینگر میںہیلپ لائن ڈیسک کا قیام

سرینگر/عوامی شکایات کے فوری اور موثر حل کے لئے ضلع انتظامیہ سرینگرنے ڈی سی آفس میں 70511-12345کے تحت ایک ہیلپ لائین قائم کی ہے۔کوئی بھی شخص جو کہ شکایت کے ازالہ کے سلسلے میں کی گئی کارروائی کے حل کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے دفتر کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتا ہے۔دریں اثنأ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے شکایات کے ازالہ کے لئے رجوع کرنے والے افراد کی سہولیت کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں آفیسران میر محمد الطاف اور غلام محمد شیخ لوگوں کی مدد کریں گے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آفیسران ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں چھٹی کے بغیر ہر روز صبح ساڑھے 10بجے سے شام ساڑھے4بجے تک دستیاب ہوں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں