متعدد وفود نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

جموں/متعدد وفود نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیااور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اُن کی مداخلت طلب کی۔ایم ایل اے سانبہ دویندر سنگھ منیال کی قیادت میں ایک وفدنے وزیر اعلیٰ سے مقامی نالے کے اوپر ایک پُل تعمیر کرانے کا مطالبہ کیااور اس مقصد کیلئے رقومات کی واگذاری کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے علاقے میں ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔بڈگام سے آئے ایک وفد نے ضلع میں عوامی شکایتی ازالے کے کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت ترقیاتی سرگرمیوں میں سرعت لانے میں مدد ملی۔انہوں نے چھون علاقے میں ایک ریسونگ سٹیشن تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا۔ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے اور ایم ایل سی وکر م رندھاوا کی قیادت میں وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے بارے میں وزیرا علیٰ کو درخواست کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں