شہر کو ہر سطح پر نظر انداز کرنے کیلئے پی ڈی پی ذمہ دار- خستہ حال سڑکیں ،ناقص ڈرنیج اور بجلی بحران امتیاز کی عکاس:نیشنل کانفرنس

سرینگر//شہر سرینگر کو ہر سطح پر نظرانداز کرنے پر موجودہ پی ڈی پی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر تنویر صادق نے کہا کہ اگرچہ سرینگر کے ووٹروں نے پی ڈی پی کو اعتماد دیگر 5نشستوں کو جیت دلوائی لیکن اس کے بدلے قلم دوات جماعت نے اس تاریخی شہر کو ہر ایک لحاظ سے اندھیروں میں دھکیلا اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے رقومات کو بھی جان بوجھ کر روکا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شہر خاص کے درجنوں علاقوں ، جن میں کائوڈارا، ڈالی پورہ، مکرپورہ، مغل محلہ اور حول شامل ہیں، کے دورے کے تفصیلی دورے کے دوران مختلف مقامات پر لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ٹھیک اُسی طرح شہر سرینگر کو نظرانداز کر رکھا ہے جس طرح سے اس جماعت نے 2002میں اقتدار میں آنے کے بعد کیا۔ ڈلی پورہ کائوڈارا کی سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالات سے لگتا ہی نہیں کہ یہ علاقہ شہر کا حصہ ہے، یہی حالا ت دیگر علاقوں کی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں حکومت کی طرف سے اس شہر کو نظرانداز کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ناقص ڈرینج سسٹم سے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے، بجلی کی ترسیلی لائنیں سڑکیں چھو رہی ہیں، گلی کوچے اور ڈرینیں کیچڑ اور گندی سے بھرے پڑے ہیں۔ وزرائ ذاتی عیش و عشرت میں مصروف ہیں اور لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں