مقبول بٹ اور افضل گوروکو حریت الائنس کا خراج

سرینگر/حریت الائنس کشمیر قائدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی برسی پر اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی و انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ شہدائ کی باقیات کو واپس دلانے میں مدد کریں۔
شہید محمد مقبول بٹ جنہیں 11فروری 1984اور شہید محمد افضل گورو جنہیں 9فروری 2013میں فرضی کیس میں پھانسی دیکر دہلی کے تہاڑ جیل ہی دفن کئے گئے ہیں ، کی جسد خاکی اور باقیات کو واپسی لانے اور ورثا کے حوالے کرنے میں مدد کریں تاکہ انکو اپنے مذہبی عقیدے اور روایت کے مطابق اپنے قبرستانوں میں دفن کیا جائے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں