مفرورپاکستانی جنگجو نوید کی تازہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

سرینگر/یو این آئی/ سری نگر میں واقع شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال ﴿ایس ایم ایچ ایس ﴾ میں 6 فروری کو فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ہونے والے پاکستانی جنگجو نوید جٹ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں اسے حزب المجاہدین کے دو جنگجوؤں بشمول ایچ ایم کمانڈر صدام پڈر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویریں نوید جٹ کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے فرار ہونے کے دو روز بعد سامنے آگئی ہیں۔ ایک تصویر میں نوید کو ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کمانڈر صدام پڈر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری تصویر میں نوید کو صدام پڈر سمیت دو جنگجوؤں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
تصویروں میں نظر آنے والے تینوں جنگجوؤں بشمول نویدکے ہاتھوں میں اے کے 47 رائفلیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ نوید کو افغانی ٹوپی، سیاہ رنگ سویٹر اور نیلے رنگ کا ٹروزر پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویروں میں نظر آنے والے باقی دو جنگجوؤں نے روایتی کشمیری لباس ’پھیرن‘ پہن رکھا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ یہ تصویریں جنوبی کشمیر میں کہیں کھینچی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’تصویروں کی صداقت چیک کی جارہی ہے‘۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو نوید جٹ اس وقت ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے فرار ہوا جب ریاستی پولیس کی ایک پارٹی سینٹرل جیل سری نگر میں مقید قیدیوں کے ایک گروپ کو چیک اپ کے لئے اسپتال لیکر آئی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں