ایس پی پانی، منیرخان کی جگہ آئی جی کشمیر ہونگے محکمہ پولیس میں کئی بڑے آفیسروں کے تبادلے اور تقرریاں

جموں/ریاستی حکومت نے کل کابینہ میٹنگ میںمحکمہ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے عمل میں لائے، جس کے مطابق ایس پی پانی اب آئی جی پی کشمیر ہوں گے، ان کی تقرری آئی جی کشمیر منیر خان کی جگہ عمل میں لائی گئی، بسنت کمار رتھ کو ترقی دیکر آئی جی پی بنایا گیا ہے، وہ جگجیت کمار کی جگہ آئی جی ٹریفک کا عہدہ سنبھالیں گے، ونود کمار بردی ڈی آئی جی شمالی کشمیر بارہمولہ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 سنٹرل کشمیر بنایا گیا وہ غلام حسن بٹ کی جگہ سنبھالیںگے جو28فروری کو ڈی آئی جی کے عہدے سے سبکدوش ہونگے،امیت کمار انچار ڈی آئی جی جنوبی کشمیر بنائے ہیں ،سنیل گپتا ایس ایس پی سی آئی ڈی انچار ڈی آئی جی شمالی کشمیر بنائے گئے ہیں۔اسکے علاوہ ایس کے مشرا ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر پولیس ہائوسنگ کارپوریشن بنایا گیا، دلباغ سنگھ کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈس تبدیل کرکے ایس کے مشرا کی جگہ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہوںگے، منیر احمد خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہوم گارڈس اور سیکورٹی ہونگے،دانش رانا منیجنگ ڈائریکٹر پولیس ہائوسنگ کارپوریشن کو تبدیل کرکے آئی جی پی آرمڈ جموں بنایا گیا، جگجیت کمار آئی جی پی ٹریفک کو تبدیل کرکے آئی جی پی ٹیکنکل بنایا گیا ،انہوں نے اشکور احمد وانی کو اضافی چارج سے آزاد کیا، شفقت علی وٹالی آئی جی پی آرمڈ جموں اب افہد المجتبیٰ کی جگہ آئی جی پی آرمڈ کشمیر ہونگے، مسٹر مجتبیٰ آئی جی پی کرائم بنائے گئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں