راشن کارڈوں کی معیاد مزید ایک سال تک بڑھائی گئی :ذوالفقا- ربائیومیٹرک تقسیم کاری نظام 2018کے آخر میں متعارف کیاجائیگا

جموں/خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے قانون ساز کونسل میں بتایا کہ حکومت نے راشن کارڈوں کی معیاد جو اگلے مہینے زائد المعیاد ہو رہے تھے کی ویلیڈیٹی ایک سال تک بڑھائی ہے ۔محکمہ کی کارکردگی پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید اعلان کیا کہ محکمہ نے بائیو میٹرک تقسیم کاری نظام کو 2018ئ کے آخر تک متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ممبران کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین کو مقررہ کوٹا کے مطابق ضروری غذائی اجناس فراہم کی جارہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے صارفین کو معیاری غذائی اجناس فراہم کی جائیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں