کابینہ کے اجلاس میں انتظامی نوعیت کے بعض فیصلوں کو منظوری- حضرت بل کے پرایمری ہیلتھ سنٹر کا درجہ بڑھانے کا اعلان

جموں/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میںکل یہاں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں2005 بیچ کے آئی اے ایس افسروں کو ترقی دینے کو منظوری دی گئی۔ان افسران میں ایم راجو، منظور احمد لون اور بشیر احمد بٹ شامل ہیں جنہیںیکم جنوری2018 سے آئی اے ایس کا سلیکشن گریڈ دیا گیا ہے۔2014 آئی اے ایس بیچ کے3 افسروں کو یکم جنوری2018 سے سنیئر ٹائم سکیل دیا گیا جن میں ڈائفوڈ ساگر دتاترے، راہول یادو اور اوئس احمد شامل ہیں۔اسکے علاوہ جے اینڈ کے کاڈر کے 2000 بیچ کے آئی پی ایس افسروں کویکم جنوری2018 سے سُپر ٹائم سکیل میں ترقی دینے کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ ان افسروں میں ایس پی پانی، بسنت کمار رتھ اور غلام حسن بٹ شامل ہیں۔/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کابینہ نے2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر دیپک کمار سلاتھیہ کو بھی یکم جنوری 2018 سے سُپر ٹائم سکیل میں ترقی دینے کو منظوری دی ہے۔کابینہ نے رفیق الحسن اور وجے کمار جو کہ2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں کو یکم جنوری2018 آئی پی ایس کا سلیکشن گریڈ دینے کو بھی منظوری دی۔کابینہ نے2014 بیچ کے افسر ڈاکٹر جی بی سندیپ چکرورتی اور امرت پال سنگھ کو یکم جنوری2018 سے سنیئر ٹائم سکیل دینے کو منظوری دی ہے۔کابینہ اجلاس میںجموں اینڈ کشمیرکمپی ٹیٹو ایگزامینیشن رُول2018 کے نصاب اور سکیم میں یکسانیت لاکر اسے آل انڈیا سروس ایگزمینیشن کی طرز پر منعقد کرنے کی نوٹیفکیشن کو منظوری دی گئی۔اس وقت جے اینڈ کے کمپی ٹیٹو ایگزامینیشن کا سلیبس اور سکیم یو پی ایس سی کے پُرانے سلیبس اور سکیم پر محیط تھا۔تا ہم یو پی ایس سی نے2011 میں آل انڈیا سروسز کے سلیبس اور سکیم میں تبدیلی لائی تھی۔ یو پی ایس سی کا یہ طرز عمل اپنانے سے ریاست کے اُمیدواروں کو بیک وقت سہولیت مہیا ہوگی جو کہ جے اینڈ کے پی ایس سی اور یو پی ایس سی کے مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہے ہیں۔ اس سے ریاست سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کے یو پی ایس سی سول سروس امتحان پاس کرنے کے مواقعے بڑھ سکتے ہیں۔ 8 پرنسپل مجسٹریٹس﴿ سول جج جونئیر ڈویثرن/ منصف﴾ کی اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کی منظوری دی گئی۔ یاد رہے پہلے مرحلے میں اننت ناگ، بارہ مولہ، سرینگر، جموں، ڈوڈہ، راجوری، کرگل اور لیہہ میں8 جووئنال جسٹس بورڈ قائم کئے جائیں گے۔کابینہ نے ای کورٹ مشن موڈ پروجیکٹ کی موثر عمل آوری کے لئے مختلف پے بینڈس میں74 دیگر اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کی بھی منظوری دی۔ پی ایچ سی حضرت بل سرینگر کا درجہ بڑھا کر اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کو منظوری دی گئی۔کابینہ نے سب سینٹر دومانہ جموں اور دیور کپواڑہ کے طبی مرکز کو بھی پرائمری ہیلتھ سینٹر کے طور ترقی دینے کو بھی منظوری دی ہے۔کابینہ نے ان طبی اداروں کے لئے14 اسامیوں کو بھی معرض وجود میں لانے کو ہری جھنڈی دکھائی۔کابینہ اجلاس میں جی ایم سی سرینگر اور جی ایم سی جموں میں رجسٹرار اکیڈیمک کی اسامیوں کو اپ گریڈ کیا گیاجو بالترتیب 37400-67000+8700 اور37400-67000+10000 کے پے بینڈ کے دائرے میں ہوں گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں