کرشنا گھاٹی سیکٹر میں شدید شلنگ خاتون ہلاک ‘متعدد زخمی

سرینگر/یو اپی آئی /پونچھ میں شام دیر گئے شدید گولہ باری کے نتیجے میں خاتون ہلاک جبکہ سات عام شہری زخمی ہوئے ۔ گولہ باری کے ساتھ ہی لوگوں کو محفوظ جگہوں کی طرف منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام دیر گئے پاکستانی رینجرس کی شلنگ میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ سات کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ کرشنا گھاٹی پونچھ میں شام دیر گئے پاک بھارت افواج کے درمیان اچانک شدید گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 47سالہ خاتون جس کی شناخت زینب زوجہ نذیر حسین کے بطور ہوئی ہے موقعے پر ہی جاں بحق ہوئی جبکہ گولہ باری کے نتیجے میں مزید سات عام شہری زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کی وجہ سے پونچھ سیکٹر میں نصف درجن کے قریب رہائشی مکان زمین بوس ہو گئے ۔ یو پی آئی نے اس ضمن میں جب پونچھ پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ شام دیر گئے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لوگوں کو محفوظ جگہوں کی طرف منتقل کرنے کے ضمن میں کارروائی شروع کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں