سوپور میں رات کو فائرنگ لوگ سہم کر رہ گئے

سرینگر/کے این ایس / شمالی قصبہ سوپورمیں شبانہ فائرنگ کی وجہ سے پوراآبادی خوف کے عالم میں گھروں میں سہم کررہ گئی۔ایس ایس پی سوپورنے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ فائرنگ کی مشق تھی ،اسلئے خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب سوپورقصبہ گولیوں کی گن گرج سے دہل اُٹھا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اچانک فائرنگ کاسلسلہ دوران شب لگ بھگ ساڑھے3بجے شروع ہوا،اورکچھ وقت تک گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں ۔انہوںنے بتایاکہ فائرنگ کی آواز/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
مختلف اطراف سے آنے کے باعث لوگوں میں خوف ودہشت پیداہوئی اورلوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ۔لوگوں کے مطابق فائرنگ کی آوازمختلف مقامات سے سنائی دی اورلوگ کہ بیک وقت کئی مقامات پرجنگجوئوں اورفورسزکے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی ہیں ۔سوپورکے لوگوں نے بتایاکہ فائرنگ کی آوازسنائی دینے کے باعث لوگوں نے نزدیکی مساجدمیں نمازفجرکی ادائیگی کیلئے میں بھی خوف محسوس کیا۔تاہم ایس ایس پی سوپورہرمیت سنگھ نے کہاکہ لوگوں کوخوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے دوران شب گولیاں چلنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ فائرنگ کی مشق تھی جوسیکورٹی اہلکارانجام دے رہے تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں