ملک میں 1597لوگوں پرایک ڈاکٹر ہے

نئی دہلی/6فروری ﴿یو این آئی﴾ ملک میں ایلوپیتھی سے علاج کے لئے مجموعی طورپر 10لاکھ 41ہزار سے زیادہ ڈاکٹر موجود ہیں۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے وزیرمملکت اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل سائنسز کی اطلاع کے مطابق 30ستمبر 2017تک ملک میں مجموعی طورپر 10لاکھ 41ہزار395ایلوپیتھک ڈاکٹر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا اندازہ ہے کہ سرگرم سروس کے لئے اصل میں تقریباََ 80فیصد یعنی تقریباََ آٹھ لاکھ 33ہزار ڈاکٹر سروس کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ارب 33کروڑ کی آبادی کے حساب سے 1597لوگوں پر ایک ڈاکٹر دستیاب ہے ۔ بہرحال صحت تنظیم کے پیمانوں کے مطابق ایک ہزار لوگوں پر ایک ڈاکٹر ہونا چاہئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں