شام میں فضائی حملے ،29افراد ہلاک

بیروت/6فروری ﴿رائٹر﴾ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی شہر غوطہ میں باغیوں کو نشانہ بنا کر جنگی طیاروں نے حملے کئے ۔ جن میں کم از کم 29افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے کہا کہ دمشق کے نزدیک مشرقی غوطہ کے جمالیکا، اربان، حجہ اور بیت الشعہ شہروں میں کل فضائی حملے کئے گئے ، جن میں 29افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مشرقی غوطہ کی جنگی صورتحال پر بین الاقوامی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے ۔ یہاں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں خوراک اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے ۔ واضح ر ہے کہ صدر اسد رجیم نے کہا کہ وہ شام کے تمام علاقوں کو باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے مصروف عمل ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں