ایکواڈور میں صدر کی مدت کار طے کرنے کا فیصلہ

کوٹو/5فروری ﴿رائٹر﴾ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں عوامی ریفرنڈم میں 64فیصد لوگوں نے صدر کی مدت کار مقررکرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ کل ہونے والے ریفرنڈم میں زیادہ تر لوگوں نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے ، جس کے مطابق اب کسی بھی صدر کا دو سے زیادہ مدت تک اپنے عہدے پر بنے رہنا مشکل ہو جائے گا۔ ملک کی انتخابی کونسل کی صدر نوبیا کیولاسس نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ایکواڈور کے آئین میں اس ترمیم سے دوبارہ ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کے لئے کوشاں سابق صدر رافیل کوری کو ایسا کرنے سے روکا جا سکتا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں