مغربی افریقہ میں 22 بھارتی شہریوں سمیت بحری جہاز لاپتہ

سرینگر/ مانٹرنگ/ 5فروری/ مغربی افریقہ کے خلیج گنی میں بینن ساحل سے دور سمندر میں ایک آئل ٹینکر لاپتہ ہو گیا ہے جس پر 22انڈین شہری بھی موجود تھے۔ پاناما میں رجسٹرڈ میرین ایکسپریس نامی اس جہاز سے جمعرات سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ یہ جہاز کے غائب ہونے کا ایک ماہ سے کم عرصے میں دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں سمندر سے ایک دوسرا بحری جہاز غائب ہوا تھا جسے بحری قزاقوں نے اغوا کر لیا تھا۔ بین الاقوامی میری ٹائم بیورو نے بتایا کہ بینن کی بحریہ میرن ایکسپریس کو تلاش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ٹینکر پر 13,500ٹن تیل ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ حکومت ہند اس خطے کے حکام سے رابطے میں ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں