نواز شریف کو پھر سے وزیر اعظم بننے کی امید

پشاور/5جنوری ﴿یو این آئی﴾ وزیر اعظم کے عہدے سے میاں نواز شریف کی برطرفی پر بحث ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ خود کو نااہل ٹھہرانے کیلئے سابق وزیر اعظم عدالت عظمی کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ روزنامہ اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اتوار کو پشاور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں پانچ سال کیلئے منتخب کیا تھا، لیکن صرف پانچ لوگوں ﴿ججوں﴾ نے انہیں نااہل کرنے کا فیصلہ کردیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ میرا قصور کیا تھا؟ کیا مجھے رشوت ستانی کرنے پر معزول کیا گیا ہے ؟ رائے عامہ کا احترام کہاں ہے ؟۔مسٹر نواز شریف نے اس موقع پر پشاور میں عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پھر سے پاکستان مسلم لیگ ﴿پی ایم ایل-این﴾ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ، تاکہ منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے سے روکنے کے لئے قوانین بنائے جاسکیں۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے گزشتہ سال اپنی تنخواہ کی تفصیلات ظاہر نہیں کرنے پر نااہل قرار دیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں