راہداری کے حوالے سے جاری منصوبوں کی سکیورٹی مزید سخت

اسلام آباد/ پاکستان کی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کی حکومت سے صوبے میں چین پاکستان راہداری کے حوالے سے جاری منصوبوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی حکومت کو سکیورٹی سخت کرنے کی تاکید کی۔ اس تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بعض ملک دشمن خفیہ اداروں جن میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی این ڈی ایس شامل ہے نے گلگت بلتستان میں سی پیک کے حوالے سے جاری منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی مبینہ منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس خطرے کے پیش نظر سی پیک کے تمام منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ خیال رہے کہ پاکستان حکومت یہ الزام لگاتی رہی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے شدت پسند حملوں میں انڈین خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کا ہاتھ ہے۔ انڈیا ماضی میں بھی سی پیک کا مخالف رہا ہے اور خصوصی طور پر انڈیا نے گلگت بلتستان میں اس حوالے سے جاری منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے تھے جنھیں چین نے مسترد کر دیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں