رابعہ قتل کے پانچ ملزمان کیخلاف کیس درج ،چار گرفتار

پرتاپ گڑھ/5جنوری ﴿یواین آئی﴾ اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے کل رات رابعہ کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی راکیش سنگھ نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی حفیظ نے شکایت درج کرائی ہے کہ اسکی بہن رابعہ شیخ پور ٹیونگہ میں کرائے کے کمرے میں رہتی تھی ۔جہاں گزشتہ روز ۔30۔9بجے گاوُں کے گڈّو پاسی ۔مگن پاسی و راہت گوتم کمرے میں گھس کر آبروریزی کی کوشش کی ۔ مزاہمت و شورغل پر باہر کھڑے ناگیندر عرف پوٹّی پاسی و پپو پاسی سمیت پانچوں نے مل کر مار پیٹ کر کے شدید طور سے زخمی کر دیا ۔ جہاں دوران علاج الہ آباد میں رابعہ کی موت ہو گئ ۔ پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں