پاکستان سرحد پر جارہے ایک راکٹ لانچر میں آگ لگی

شیوپور/5فروری ﴿یو این آئی﴾مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع کے راستے راجستھان میں واقع ہند۔پاک سرحد پر جارہے ایک راکٹ لانچر میں آگ لگ جانے سے افراتفری مچ گئی۔ شیوپوری ۔سوائی مادھوپور شاہراہ پر شیوپور ضلع کے کرہال کے نزدیک کل دیر شام ہوئے اس حادثہ میں پولیس نے گاوں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ کرہال تھانہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کے بھیم نگر بستی کے نزدیک سے کل فوج کی تقریباََ 100گاڑیوں کا قافلہ راجستھان کی طرف جارہا تھا۔ اسی دوران ایک راکٹ لانچر میں آگ لگ گئی۔ تیزی سے پھیل رہی آگ کو مقامی قبائیلیوں کے برتنوں میں بھرے پانی سے بجھانے کی کوشش کی گئی۔ اسی دوران فوج نے پیچھے آرہے ٹینکر کی مدد سے اسے بجھایا۔ اس دوران فوج نے ٹریفک بند کرکے فوراََ محاذ سنبھال لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں