الہ آباد میں بم دھماکہ ، تین طلبہ زخمی

الہ آباد/5فروری ﴿یو این آئی﴾ اترپردیش میں الہ آباد کے کرنل گنج علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں الہ آباد یونیورسٹی کے تین طلبہ زخمی ہو گئے ۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ الہ آباد کے کرنل گنج علاقے میں للاچنگي چوراہے پر کل رات ہونے والے بم دھماکے میں الہ آباد یونیورسٹی کے تارا چند ہاسٹل میں رہنے والے روہن بھارتی، سنجے شاہ اور انل یادو زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو سوروپراني نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں طلبہ رات میں للاچنگي سبزی خریدنے گئے تھے ۔ وہیں کچھ لوگوں نے بم دھماکہ کیا جس کی زد میں آکر تینوں زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی نظر میں ایسا نہیں لگتا کہ حملہ آوروں نے طالب علموں کو اپنا نشانہ بنایا تھا، کیونکہ بم دھماکہ کی جگہ اور طالب علموں کے درمیان کافی فاصلہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ طالب علموں کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ پولس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طالب علموں نے اپنا دبدبہ قائم کرنے کے لئے بھی دھماکہ کیا ہو۔ تمام نکات پر جانچ چل رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں