سشما سعودی عرب جائیں گی

نئی دہلی/5فروری ﴿یو این آئی﴾ وزیر خارجہ سشما سوراج سعودی عرب میں جنادریا فیسول میں شرکت کرنے کے لئے تین دن کے دورہ پر آج ریاض جائیں گی۔ محترمہ سوراج سعودی عرب کے سب سے زیادہ مشہور اور مقبول فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شامل ہوں گی اور ان کے ساتھ ایک وفد بھی ریاض جارہا ہے ۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اس فیسٹول کے سرپرست کے طورپر شرکت کریں گے ۔ وزیر مملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کل ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہندستان کے لئے یہ بہت اعزا ز کی بات ہے کہ اسے اس فیسٹول میں مہمان خصوصی ملک کے طورپر شامل کیا گیا ہے ۔ سعودی عرب میں تقریباََ 30لاکھ غیررہائشی ہندستانی رہتے ہیں۔ فیسٹول میں ہندستان کا ایک پویلین ہوگا جس میں روایتی اور جدید ہندستان کی ملی جلی جھلک ہوگی۔اس فیسٹول میں آرڈی ننس فیکٹر ی بورڈ آف انڈیا، ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم ﴿اسرو﴾، آیوش وزارت ، ہندستانی سیاحتی بورڈ ، جہازرانی وزارت، ٹیکسٹائل وزات، ہینڈی کرافٹس پروموشن کونسل،فوڈ پروسیسنگ وزارت، کوشل وکاس، ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا وغیرہ کے اسٹال لگائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ہندستانی عطر، روایتی ملبوسات، ہندستانی کھانے ، اور کلچرل پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں