نکسلیوں کے حملے میں پٹری کو نقصان متعدد گاڑیاں نذ رآتش

جگدل پور/5فروری ﴿یو این آئی﴾ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن میں گزشتہ 24گھٹے میں نکسلیوں نے کئی تباہ کن واردانوں کو انجام دیتے ہوئے ریل کی پٹریاں اکھاڑ دیں۔ وہیں کئی مقامات پر سڑک کی تعمیر میں لگی چار گاڑیوں کو آگ لگا کر تعمیر اتی کام روک دیا۔ گزشتہ دو دنوں میں نکسلی 24سے زیادہ گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر چکے ہیں۔ نکسلیوں کے حملے کو دیکھتے ہوئے بستر آئی جی وویکانند سنہا نے تمام تھانوں کو الرٹ پر رکھا ہے ۔ دنتے واڑہ پولس سپرنٹنڈنٹ کملوچن کشیپ نے بتایا کہ بیلاڈلا -وشاکھاپٹنم ریلوے لائن پر بھاسي اور کرندل کے درمیان کل رات نکسلیوں نے ریلوے پٹری اکھاڑ دی، جس سے کل رات ہی ی مال گاڑی کا ایک انجن اور سات ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ وشاکھاپٹنم ریلوے کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ کر سخت سیکورٹی کے درمیان رات میں ہی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ ریلوے کے مطابق آج دوپہر بعد ریل سروس شروع ہونے کی امید ہے ۔ وہیں ضلع بیجاپور کے نلسنار کے پھولگٹا میں نکسلیوں نے آج صبح سڑک کی تعمیر میں تعینات تین گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی جی وویکانند سنہا کے حکم کے بعد تمام تھانوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ علاقے میں گشت کی جا رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں