میوہ صنعت کو ترقی دینے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں :بشارت بخاری

جموں/باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے ایوان میں کہا کہ کشمیر وادی میں میوہ صنعت کو ترقی دینے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس عمل میں کلگام ضلع بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے میوہ صنعت کو ترقی دینے کے سلسلے میں کئی پروگراموں کو متعارف کیا ہے ۔ رُکنِ اسمبلی عبدالمجید پڈر کے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ محکمہ نے باغبانی سیکٹر کے تحت پرانے اور نئے میوہ باغات کو نئی جہت بخشنے کیلئے ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کو متعارف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میوہ درختوں کو آبپاشی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھور ویل ، ٹیوب ویل اور واٹر ہارویسٹنگ ٹینک تعمیر کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ پیکنگ ہاوسز کو بھی ترقی دی جا رہی ہے تا کہ باغبانی کی فصل کو سائینسی بنیادوں پر تیار کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ٹریکٹر ، ٹلر اور موٹر پاور سپرئیریر بھی فراہم کئے جاتے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ باغبانی کی پیداوار کو مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سیٹلائیٹ اور اپنی منڈی کو ترقی دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے کارخانہ داروں کو سبسڈی کی سہولیت بھی فراہم کی جاتی ہے اس کے علاوہ سی اے سٹور اور پیکنگ یونٹ بھی تیار کئے جا رہے ہیں تا کہ نئے کارخانہ داروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ وزیر نے کہا کہ کھرم ، سرہامہ ، اننت ناگ اور سرینگر کے زاکورہ میں ماڈل ایپل ولیجز کو ترقی دی جا رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں