ملک کی سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کریں گے :روس

ماسکو/4فروری ﴿یو این آئی﴾ روس نے امریکی فوج کے ذریعہ نئے اور چھوٹے ایٹم بم بنانے سے متعلق تجویز کے تعلق سے کہاکہ وہ اپنے ملک کی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن ﴿بی بی سی﴾ کی آج جاری رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزارت دفاع ہیڈکوارٹر پنٹاگن کی تجویز پر گہری تشویش ظاہر کی ۔ رپورٹ کے مطابق پنٹاگن کی اس تجویز سے امریکہ کے 'نیوکلے ئر پاسچر ریویو' (این پی آر﴾ کا انکشاف ہوا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں