مودی کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں :راہل

نئی دہلی/4فروری ﴿یواین آئی﴾کانگریس صدر راہل گاندھی نے دوسال قبل ہوئے ناگامعاہدے کا نفاذ نہ ہونے پر وزیر اعظم نریندرمودی کو آڑے ہاتھوں لیاہے اور کہاہے کہ مسٹر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں رہ گیاہے ۔ مسٹرگاندھی نے سوشل میڈیا پ اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ سال اگست میں ناگامعاہدہ ہواتھا تب مسٹر مودی نے دعوی کیا تھاکہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے لیکن آج فروری 2018ہے لیکن اس معاہدے کا کچھ پتہ نہیں ہے ۔انھوں نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ مسٹر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔مسٹر گاندھی نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا ہے جب 27فروری کو ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں