کلینڈر پر سلمان رشدی کی تصویر پر احتجاج

حیدرآباد /4فروری ﴿یواین آئی ﴾حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال کی جانب سے نئے سال کے موقع پر جاری کردہ کیلنڈرپر مصنف سلمان رشدی کی تصویر کے ساتھ اس کے ایک قول کو شائع کیا گیا تھا جس پر حیدرآباد کے مسلمانوں نے اسپتال کی اس حرکت کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں نے اس کیلنڈر کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی۔بتایا گیا ہے کہ شہر کے اس اسپتال کی طرف سے یہ کیلنڈر شائع کیا گیا تھا جس میں سلمان رشدی کی تصویر اور قول کو جنوری کے پیج پر شائع کیا گیا ۔ اسپتال انتظامیہ کو جب مسلمانوں کی تشویش اور ناراضگی کا پتہ چلا تو اس نے مسلمانوں سے غیرمشروط معذرت خواہی کرتے ہوئے اسے غیر ارادی غلطی قرار دیا اور یقین دہانی کروائی کہ کیلنڈر سے دستبرداری اختیار کر لی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں