صورہ نوے فٹ شاہراہ پر سومو سروس کو بند رکھنے سے لوگ پریشان

سرینگر/ جے کے این ایس//صورہ نوے فٹ شاہراہ پر سومو سروس کو بند کرنے پر مقامی لوگوں نے حیرانگی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ نے نوے فٹ صورہ شاہراہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو ذہنی پریشانیوںمیں مبتلا کیا ہے کیونکہ شاہراہ پر سومو سروس بند کرنے کے باعث لوگوں کوکئی کلومیٹر مسافت طے کرنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ایس ایس پی ٹریفک سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔ صورہ نوے فٹ شاہراہ کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹریفک محکمہ نے نوے فٹ شاہراہ پر سومو سروس کو بند کیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کوپریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یک طرف طور پر سومو سروس کو چالو کیا گیا ہے اور شام کے وقت لوگوں کو سومو گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے انہیں پیدل چلنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سومو سروس بند کرنے کے باعث انہیں سخت دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور بیمار خاص کر طلبہ وطالبات کو ذہن کوفت سے جھوجھنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثما مقامی خواتین نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے خواتین کیلئے مخصوص گاڑیوں کوبھی بند کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ کئی ڈرائیور ز ایس آر ٹی سی ڈرائیوروں کو صورہ نوے فٹ شاہراہ پر گاڑیاںنہ چلانے کی صلاح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اب اس شاہراہ پر خواتین کیلئے مخصوص گاڑیوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں