کنٹرول لائن پر گولہ باری، 71سکولوں کو بند کردیا گیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ہندو پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، جس کے پیش نظر حکام نے کنٹرول لائن کے گرد نواح کے علاقوں میں قائم 71سکولوں کی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کنٹرول لائن کے لام اور پکھرانی علاقوں میں ہندو پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ آج علی الصباح جاری ہے۔طرفین ایک دوسرے کی چوکیوں کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کررہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں