بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چاروکٹوں پر 374 رن بنائے

چٹاگانگ/ مومن الحق ناٹ آوٹ 175کی شاندار اننگز سے بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن بدھ کو پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 374رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔بنگلہ دیش نے گھریلو میدان پرٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک مقرر 90 اوور میں چار وکٹ پر 374 رن بنا لئے ، دن کا کھیل ختم ہونے تک حق 175 رنز اور کپتان محموداللہ نو رن بنا کر کریز پر ہیں۔میزبان ٹیم نے اچھی شروعات کی اور تمیم اقبال اور امرالقیس نے پہلے وکٹ کے لئے 72 رن جوڑ ے ۔ تمیم نے 53 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 52 رنز اور امرالقیس نے 75 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگا کر 40 رن بنائے ۔سری لنکا کو پہلی کامیابی تشارا پریرا نے دلائی اور تمیم کو بولڈ کیا۔ امرالقیس بھی جلدہی آؤٹ ہوئے جنہیں لکشن سنداکن نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد ایک اینڈ میں ٹک کر کھیلنے والے حق نے اپنے کیریئر کی پانچویں سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے 170 گیندوں میں اپنے 150 رن پورے کئے اور تیسرے وکٹ کیلئے مشفق الرحیم کے ساتھ 236 رن کی ڈبل سنچری شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔وکٹ کیپر مشفق نے 192 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے لگا کر 92 رن بنائے جو ان کی 19 ویں ٹیسٹ نصف سنچری ہے ۔وہ اپنی چھٹی سنچری سے محض آٹھ رن ہی دور تھے کہ سرنگا لکمل نے انہیں نروشن ڈکویلا کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کرا دیا۔ مشفق تیسرے بلے باز کے طور پر 356 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس ﴿صفر﴾ کھاتہ کھولے بغیر پہلی ہی گیند پر لکمل کا شکار بن بنے ۔پہلے دن لکمل 43 رن پر دو وکٹ لے کر کامیاب گیندباز رہے جبکہ پریرا اور سندکن کو ایک ایک وکٹ ملا۔آج کھیل کا دوسرا دن ہے اور بنگلہ دیش سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میںزیادہ سے زیادہ سبقت لینے کی کوشش کریگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں