سکمز فیکلٹی فورم کی میٹنگ میں اہم معاملات پر غور و خوص

سرینگر// شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ ﴿سکمز﴾ فیکلٹی فورم کی جنرل باڈی کی میٹنگ آج 31جنوری کو منعقد ہوئی ، جس میں سکمز میں رونما ہوئے حالیہ افسوس ناک واقعات پر غور و خوص کیا گیا۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے سکمز کو اعلیٰ بلندی تک پہنچانے کے اپنے عزم کے اظہار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اسے سراہا گیا ۔میٹنگ میں ریذڈینٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال پر بھی غور کیا گیا اور اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ سکمز میں مریضوں کی سہولت کا ہر قیمت پر دھیان رکھا جائے گا۔میٹنگ میں ڈاکٹروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسپتال کے کام کاج میں کوئی رکائوٹ نہ آئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں