برازیل میں نائٹ کلب پر حملہ، 14ہلاک

براسیلیا /28 جنوری ﴿یواین آئی﴾ شمال مشرقی برازیل میں مسلح افراد نے ایک نائٹ کلب پر فائرنگ کر دی جس میں دو نابالغ بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کی صبح حملہ آور تین گاڑیوں میں سوار ہوکر فورٹالیزا کے قریب واقع نائٹ کلبوں میں پہنچے اور فائرنگ شروع کر دی۔حملے کے بعد بہت سے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور ایک منشیات اسمگلنگ گروہ سے منسلک ہیں۔مقامی انتظامیہ نے فورو ڈوگاگو کلب میں ہوئے حملے میں 14افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ سی ایئرا صوبے کے سیکورٹی سیکرٹری اینڈرے کوسٹا نے کہا ہے کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسے روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی۔ گزشتہ سال سی ایئرا صوبے میں 5114 لوگوں کا قتل ہوا تھا جو 2016 کے مقابلے 50 فیصد زیادہ ہے ۔ 2015 میں ایک نائٹ کلبوں میں ہوئے حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں