یوپی کے کوتوالی علاقہ میں صورت حال قابو میں

کاس گنج/ 27جنوری ﴿یو این آئی﴾ اترپردیش میں کاس گنج کے شہر کوتوالی علاقہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کل ترنگا یاترا کے دوران دو فرقوں کے درمیان پتھراو اور فائرنگ میں ہلاک نوجوان کی آج صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ شہر میں صور ت حال کشیدہ لیکن قابو میں ہے ۔ شہر میں بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے بتایا کہ ہنگامہ کے دوران ہلاک نوجوان چندن گپتا کا باکنیر میں واقع کالی ندی کے ساحل پر واقع شمشان گھاٹ پر آخری رسومات ادا کردی گئی۔گپتان کے قریبی رشتہ داروں کو حکومت نے پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس دوران آگرہ زون کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل اجے آنند نے بتایا کہ کاس گنج میں صورت حال پوری طرح قابو میں ہے ۔ پولی کی گشت جاری ہے ۔ واقعہ کے لئے ذمہ دارلوگوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔ شہر میں پی اے سی، آر اے ایف اور پولیس کے جوان بڑی تعداد میں تعینات ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا پہلے ہی حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں