مزید کئی سعودی شہزادوں نے حکومت سے ڈیل کرکے اپنی جان چھڑا لی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں اور سابق حکومتی عہدیداروں میں سے مزید کئی افراد نے حکومت کے ساتھ ڈیل کرکے خود کو چھڑا لیا ہے۔کرپشن کے پیسے کا ایک بڑا حصہ حکومت کے خزانے میں جمع کراکے رہائی پانے والے ان افراد میں شہزادہ طلال بن ولید ، جو ایک کھرب پتی تاجر ہے ، بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ولید نے ریاض کے ہوٹل میں غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ سعودی حکام سے بات چیت میں اپنی بیگناہی پرقائم رہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ پر ان کا مکمل کنٹرول رہے گا۔ انہوں نے دوران حراست بد سلوکی کے الزامات کی بھی تردید کی۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون میں شہزادوں کے ساتھ ساتھ مختلف کاروباری شخصیات کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں